فیئر فیکس کاؤنٹی پبلک اسکولز (FCPS) میں داخل بچوں کے والدین کو خوش آمدید

اس ویب سائٹ پر آپ کو اسکول کے سسٹم کے بارے میں اہم معلومات ملیں گی جس سے آپکو اپنے بچے کی تعلیم میں دلچسپی لینے میں مدد ملے گی۔ اس ویب سائٹ کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، لہٰذا اسے پابندی سے چیک کرتے رہیئے۔

اس پر موجود تمام کاغذات PDF کی شکل میں ہیں۔ PDF کی فائلز تک رسائی کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میںAdobe Acrobat Reader ( ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر) نامی سافٹ ویئر انسٹال ہونا چاہیئے۔ اگر یہ سافٹ ویئرآپ کے کمپیوٹر میں نہیں ہے تو ، انسٹال کرنے کیلئے اس لنک پر ابھی. کلک کیجئے۔ Download Acrobat Reader

تازہ ترین خبریں

My FCPS Family (سابقہ فیملی گرام)

یہ نیوز لیٹر ہر دو ہفتوں کے بعد شائع ہوتا ہے جو تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ براہ مہربانی تازہ شمارے کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

فیئر فیکس کاؤنٹی پبلک اسکولز(FCPS) کے بارے میں

ایسی کئی مطبوعات ہیں جوفیئر فیکس کاؤنٹی پبلک اسکولز کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ آپ انٹر نیٹ کے مندرجہ ذیل صفحات تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور آپ کو فیئر فیکس کاؤنٹی پبلک اسکولز(FCPS) کے سسٹم کے بارے میں وہ ساری معلومات ملیں گی جنہیں جاننے کی ضرورت ہے۔ اس میں FCPS کے بارے میں عمومی معلومات بھی ہیں۔ اگر آپ کو اپنے بچے کے اسکول سے رابطہ کرنے میں مدد کی ضرورت ہے تو 571-423-4955 پر کسی بھی وقت کال کر کے اپنا پیغام چھوڑ سکتے ہیں۔ فون کرنے والوں کو24 گھنٹوں کے اندر بذریعہ فون اردو میں جواب دیا جائے گا۔

اسکول کے سسٹم کے بارے میں ہینڈ بک:

اس ہینڈ بک میں اسکول کے سسٹم کے متعلق مکمل اجمالی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

پروگرام آف استڈیز(POS)

ایلیمنٹری پروگرام آف اسٹڈیز (POS) کا یہ مختصر ورژن یہ معلومات فراہم کرتا ہے کہ آپ کا بچہ زبان کے فنون، ریاضی، سائنس، اور سماجی علوم کے بنیادی مضامین کا کون سا نصاب پڑھ رہا ہوگا۔ آپ کے بچے کے اسکول کے پاس تمام مضامین اور گریڈ لیول کا مکمل POS موجود ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اسکول سے درخواست کرنے پر آپ انگریزی میں اس کا جائزہ لے سکیں۔ اس کے انتظامات آپ کے بچے کے ٹیچر یا اسکول پرنسپل کی طرف سے کئے جائیں گے۔

پروگرام آف اسٹڈیز کا وہی نصاب ہے جو اسٹینڈرڈ آف لرننگ (SOL) کا ہے اور جسے دولت مشترکہ ورجینیا نے متعین کیا ہے اور کئی حوالوں سے ریاست کے معیارات سے بھی آگےہے۔ جب آپ SOL کا جائزہ لیتے ہیں تو آپ شاید نوٹس کریں کہ گریڈ لیول کے لحاظ سے اس کا فیئر فیکس کاؤنٹی کے POS کے ساتھ صحیح مقابلہ نہیں ہے۔ تاہم، ریاست ورجینیا کے تمام معیارات اس میں شامل ہیں جنہیں گریڈ 3 اور گریڈ 5 کے آخری میں پڑھایا جائے گا تاکہ آپ کا بچہ SOL کے ٹیسٹ دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہو جائے۔

FCPS 24-7 بلیک بورد

FCPS 24-7 LearningFCPS 24-7 Learning ایک آن لائن ریسورس ہے جو فیئر فیکس کاؤنٹی پبلک اسکولز(FCPS) کے طالب علموں کو اسکول کے روایتی دن کی تعلیم میں اضافہ کرنے اور اسکول میں موجود سہولیات سے آگے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ طالب علموں، والدین اور ٹیچرز کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ہوم ورک اور کلاس روم کے اسائنمنٹس تک رسائی کے لیئے، کلاس کی کیلنڈر دیکھنے، اور اپنی استعداد بڑھانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیئےFCPS 24-7 Learning کو استعمال کریں۔ آن لائن ریسورسز تک رسائی کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس یوزرنیم اور پاس ورڈ ہو۔

متعلقہ دستاویزات کیلئے مندرجہ ذیل لنکس پر کلک کیجئے۔

سروے، ریکارڈز، نصاب، نجی امور کو خفیہ رکھنے ، اور متعلقہ حقوق اور بعض سرگرمیوں سے علیحدگی کے فارم

تمام والدین اور سرپرستوں کو اپنے حقوق اور ذمہ داریاں سمجھنے کیلئے ان معلومات کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہیں اس کتابچے کا ہر متعلقہ ورژن (K-8, 9-12) پڑھنا چاہیے کیونکہ گریڈ لیول کے لحاظ سے ، نوٹس اور علیحدگی کے حقوق الگ الگ ہیں۔


English version

پیرنٹ انفارمیشن لائن
571-423-4955

Webpage Curator

Katie Han
kjhan@fcps.edu

Last Updated

April 16, 2015